پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکا، 32 افراد شہید، 169 زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 169زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں  جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو  دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دھماکے میں اب تک 32افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 169 ہیں جب کہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 169 ہے جہاں پمز اسپتال میں 60، پولی کلینک میں 13 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں 27 اور بے نظیر اسپتال میں بھی 2 زخمی لائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *