بسنت فیسٹول ڈھولچیوں کی خدمات نایاب; 8 سے 10 ہزار فی گھنٹہ کا ریٹ طے ہونا شروع
لاہور میں بسنت کے موقع پر چھتوں کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد اب ڈھولچیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہری آٹھ، دس ہزار روپے تک گھنٹے وار ڈھولچی کی خدمات کے لیے دینے کو تیار ہیں۔بسنت کے اس موقع پر ڈھولچیوں کی خدمات نایاب ہو گئی ہیں،

لاہور شہر بھر میں گھنٹے گھنٹے کی بکنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ بسنت کے میلے کی خوشیوں میں چھتوں اور ڈھول کی دھن کا اپنا ہی مزہ ہے، اور یہ تہوار کی رونق کو دوبالا کرتا ہے۔
ڈھولچیوں کا کہنا ہے کہ تہوار پر سیزن لگانے کا پورا حق ان کا ہے، اور شہری لاکھوں کی چھتیں بک کرنے کے بعد بھی ڈھولچی کی خدمات کے لیے بڑی رقم دینے کو تیار ہیں۔
