یوٹیوب نے اے آئی سے بنائے متعدد چینلز ڈیلیٹ کر دیے
تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 16 چینلز اب یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ہیں

سن2026 کے آغاز پر گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے اے آئی سے بنے ناقص کوالٹی کی ویڈیوز کے 4.7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیں۔
نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈٹنگ پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائب کیے گئے 100 اے آئی سلوپ چینلز کی نشاندہی کی گئی تھی۔
پلیٹ فارم کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 16 چینلز اب یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ جن میں (جو کم معیار کی ڈریگن بال تھیم ویڈیوز بناتا تھا)، (ایمپائر آف جیزس) اور شامل ہیں۔ یہ چینلز یا تو مکمل طور پر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیے گئے ہیں یا ان کا سارا مواد مٹا دیا گیا ہے۔
یہ تمام 16 چینلز مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھتے تھے، جن کے ویڈیوز کو اب تک 4.7 ارب بار دیکھا جا چکا تھا اور یہ چینلز سالانہ ایک کروڑ ڈالر تک کمائی کر رہے تھے۔
اگرچہ فہرست میں شامل کچھ بڑے اے آئی چینلز ابھی موجود ہیں، لیکن ان کا تمام مواد بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ غالب امکان ہے کہ یوٹیوب یہ کارروائی موجودہ اسپیم ڈیٹیکشن سسٹمز کے ذریعے کر رہا ہے تاکہ اے آئی سے بنائے جانے والے ان چینلز کو ختم کیا جا سکے۔