Wednesday, February 4, 2026
پاکستان

پی ٹی آئی وکلا نے بانی کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا

تحریک انصاف کے وکلا کے 6 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وفد نے جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا۔

چھ رکنی وکلا کے وفد کو گیٹ نمبر 3 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی، وفد میں اویس یونس، راجہ متین، احسن کیتھران، حسنین سنبل، سجاول ایڈووکیٹ اور واسط ایڈووکیٹ شامل تھے۔

وکلا نے جیل حکام سے مل کر تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، رپورٹس دی جائیں۔

وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے بھی مانگ لئے، مجموعی طور پر 6 وکالت نامے دستخط کے لئے بھجوائے گئے تھے۔

وکالت ناموں پر دستخط کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، جیل حکام نے پی ٹی آئی وکلا کے وفد سے درخواست وصول کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *