Wednesday, February 4, 2026
شوبز

اداکارہ لائبہ خان نےشوہر کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شیئرکردی

معروف اداکارہ لائبہ خان کی اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

لائبہ خان شادی کے مختلف فنکشنز کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرچکی ہیں، جن میں نکاح، ڈھولکی، دعائے خیر، برائیڈل شاور اور اب ہلدی کی تقریب شامل ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ہلدی ایونٹ کی تصاویر اپنے شوہر جواد کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں،تصاویر میں لائبہ خان اور ان کے شوہر کو خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *