Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترینخاص خبریں

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پربجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوگئی

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے حکم دیا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔

عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کونسی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *