Tuesday, February 3, 2026
پاکستانتازہ ترین

لاہور کے علاقہ گجومتہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

 بسنت سے پہلے ہی بسنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، قاتل ڈور شہریوں کی گردنیں کاٹنے لگی۔

کاہنہ میں گجومتہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، نوجوان فیصل موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، گلے پر ڈور پھرنے زخمی ہوا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ زخمی نوجوان کو گردن پر 14 ٹانکے لگے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *