Wednesday, February 4, 2026
عالمی خبریں

فرانس کا یوٹرن، پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کر دی

فرانسیسی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کر دی۔

ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں آئی آر جی سی کو شامل کرنے کی حمایت کریں گے، اس حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو برسلز میں ہوگا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے کچھ ارکان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ پیر کے روز اطالوی وزیر خارجہ نے بھی ملک کی سابقہ پوزیشن کو تبدیل کرتے ہوئے ایسے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ روز فرانس نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل رکھنے کی مخالفت کی تھی، اس پر یورپی سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ پیرس کو تشویش ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے جیسے اقدام سے تہران کے ساتھ مواصلاتی راستے مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *