Wednesday, February 4, 2026
آس پاسعالمی خبریں

دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی نے دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان کردیا۔

دبئی حکومت نے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ یہاں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ جلد شروع کی جائے گی۔

دبئی حکومت نے بتایا کہ دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں نیا سیاحتی مقام ہوگا، منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے آئیں گے، یہاں ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ نیا مرکز تعمیر ہوگا۔

دبئی حکومت کے مطابق  ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری سب ایک جگہ جمع ہوں گے، مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین ایک جگہ اکھٹے ہوں گے۔

اسی حوالے سے اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *