Wednesday, February 4, 2026
آس پاسخاص خبریں

شدید برف باری کے دوران ضلع کرم میں پاک فوج کی فوری ریلیف کارروائیاں

شدید برف باری کے باعث ضلع کرم میں صورتحال متاثر ہونے پر پاک فوج نے مقامی آبادی کی امداد اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔

ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مناتو گاؤں سے مقامی کالج تک برف سے ڈھکے راستے کو صاف کیا۔

اطلاعات کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ریلیف آپریشن کے بعد مناتو صدا روڈ پر ٹریفک پر روانی بحال کر دی گئی ہے۔

سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے علاقے میں اہم رابطوں کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

مقامی آبادی نے سخت موسمی حالات میں مشکلات کم کرنے پر فورسز کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاک فوج مقامی آبادی کا خیال رکھتے ہوئے امن اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *