Wednesday, February 4, 2026
شوبز

بےہودہ بہنیں، صبور علی کو سجل علی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

دونوں بہنوں کی یہ یادگار تصاویر ان کے مضبوط رشتے اور خلوص کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں

اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ان تصاویر میں بہنوں کے درمیان گہری محبت اور خوشگوار لمحات صاف جھلکتے نظر آئے۔

صبور علی نے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا اور سجل علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں بہنوں کی یہ یادگار تصاویر ان کے مضبوط رشتے اور خلوص کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں۔

سالگرہ کی یہ جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

View this post on Instagram

ایک جانب مداحوں اور شوبز شخصیات نے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تصاویر کی خوب تعریف کی تو دوسری جانب بعض صارفین نے دونوں بہنوں بالخصوص صبور علی کے بولڈ لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *