Wednesday, February 4, 2026
آس پاسپاکستان

گل پلازہ آتشزدگی نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کو بے نقاب کردیا، لیاقت بلوچ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ امارات منتقل کرے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کو بے نقاب کردیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی ہولناک اور خوفناک ہے جس میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم مکمل ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 20 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت کرکٹ کے کھیل کو زہر آلود کر رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کو امارات منتقل کردے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *