Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترین

مال کی پرواہ نہیں، جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن آبدیدہ ہو گئے

صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آگ کے باعث جانی نقصان پر آبدیدہ ہو گئے

صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر کئی افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ہمارا بھی اپنے 12 افراد سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ، ہمیں مال کی کوئی پرواہ نہیں لیکن جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ یہ بات کرتے ہوئے تنویر قاسم آبدیدہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی اور متعدد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *