Wednesday, February 4, 2026
عالمی خبریں

پاکستان سمیت مختلف ممالکت کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس 21 جنوری سے معطل

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے درخواست دہندگان کیلئے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر دی جائے گی

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ اعلیٰ معیار یقینی بناتے ہوئے امریکی عوام کے تحفظ پر مرکوز ہے، امیگرنٹ ویزا معطلی نئے درخواست گزاروں کی مکمل جانچ پڑتال کے عمل تک جاری رے گی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کو امریکی ویزا کیلئے اپنی مکمل اہلیت ثابت کرنا ہوگی، درخواست گزاروں کو یقین دہانی کروانا ہو گی کہ وہ سرکاری معاونت پر انحصار نہیں کریں گے۔

امریکی سفارتخانے نے واضح کیا کہ یہ یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے اجرا تک محدود ہے، نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا، سیاحوں، طالب علموں، کھلاڑیوں، ہُنر مند افرادی قوت اور ان کے اہل خانہ کیلئے ویزوں کا اجرا جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *