Wednesday, February 4, 2026
آس پاسکھیل

لاہور کے پوش علاقے میں بابراعظم کے عالیشان گھر کی تعمیر مکمل

بابر اعظم کے والد نئے گھر کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کردیا


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع ہے۔

یہ رہائش گاہ جدید اور نیو کلاسیکل طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے جس نے اپنے منفرد ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شاندار گھر میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے جہاں بابراعظم کے کرکٹ کیریئر کی نمایاں کامیابیوں اور اعزازات کو خوبصورتی سے آویزاں کیا گیا ہے۔ گھر کے اندرونی حصوں میں کشادگی، سادگی اور ہم آہنگی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

رہائش گاہ کا مرکزی داخلی دروازہ، نفیس فنشنگ اور صاف ستھری لائنز اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں، جبکہ جدید سہولیات کے ساتھ متوازن ڈیزائن اسے ایک منفرد شناخت فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *