پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ،سہیل آفریدی
جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں؛ سندھ میں ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی ، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہیں،عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی، کسی کو میڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سب نے تیار رہناہے جیسے ہی لیڈر کی کال آئے گی ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری اسٹریٹ موومنٹ جاری رہے گی، ہمارا اگلا پڑاو خیبرپختونخوا ہوگا، پنجاب میں حکومت نے ہمارے اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے، سندھ کی عوام کا مشکور ہوں ، کراچی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، عوام نے نکل ثابت کیا ہے قوم عمران خان نے ساتھ کھڑے ہیں،جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے ، آج لاکھوں کا مجمعہ، کراچی کی عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اجرک کی بے حرمتی کی ہے، پیپلز پارٹی نے ملکر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا ہے، سندھ میں پیپلز کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو تیار رہنا ہے یہی جذبہ جنوں رکھنا ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے ، ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ قوم کے لیڈر کو بلا جواز جیل میں رکھیں، جو بھی عمران خان کا حکم ہوگا ہم ویسا کریں گے۔