اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افرادجاں بحق
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس سے کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے ذائد افراد زخمی ہو گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 8 افراد جان بحق ہوگئے۔
ایڈشنل ڈی سی نے بتایا کہ گیس لیکیج کے باعث دھماکے کی وجہ سے 10زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔