Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترینعالمی خبریں

امریکہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے

امریکہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پیغام میں کہا کہ اتحادی افواج کے ہمراہ شام میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔

سینٹکام نے تازہ حملوں کو  ‘آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک’ کا حصہ  قرار دیا  جس کا آغاز 19 دسمبر 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

یہ آپریشن 13 دسمبر کو  شام کے شہر  پالمیرا میں امریکی اور شامی افواج پر داعش کے حملے کے ردعمل میں شروع کیا گیا، جس میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک ہوگیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کا مقصد داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا، مستقبل کے حملوں کو روکنا اور خطے میں امریکی و اتحادی افواج کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

سینٹکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچایا گیا تو ذمہ دار عناصر کو دنیا کے کسی بھی حصے میں تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *