تازہ ترین

مضبوط خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ویمن انٹرپرینیور پنجاب ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور سیکیورٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ مضبوط اور بااختیار خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ایکسپو میں شریک تمام خواتین کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود 600 کاروبار صرف 600 خواتین نہیں بلکہ 600 گھرانے اور 600 معیشتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین مختلف شہروں سے جذبے اور کمٹمنٹ کے ساتھ اپنے کاروبار شوکیس کر رہی ہیں اور یہی اس ایکسپو کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کا عملی مظہر ہے اور حکومت کا کردار محض نگران نہیں بلکہ سہولت کار ہونا چاہیے۔ ویمن انٹرپرینیور ایکسپو کے ذریعے خواتین کو عملی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔

انہوں نے بچی، بہن، بیٹی اور ماں کے لیے محفوظ پنجاب کے عزم کو دہراتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے کیمروں، پینک بٹن سسٹم اور ای بس سسٹم جیسے منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *