Wednesday, February 4, 2026
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ایک اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی، اُمید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےخالبتہ آج بارش کا امکان بہت کم ہے۔

پاکستان ٹیم کا دمبولا میں پہلا ٹریننگ سیشن بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *