Wednesday, February 4, 2026
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں:خواجہ آصف  

وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، ان کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

   ایک انٹرویو کے دوران  وزیردفاع نے کہا کہ پانچ بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانت داری اہم ہے۔

 گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے، پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، مفاہمت اور گفتگو کے لیے ایجنڈا کون طے کرے گا، بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔

  میری پارٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا، میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں پیش رفت کرسکے گی۔

  محمود اچکزئی بڑے اعتماد سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق باتیں کررہے ہیں،اگلے سیشن میں ان سے ضرور پوچھوں گا کہ بانی سے متعلق اعتماد کی وجہ کیا ہے۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ وفاق پرحملہ کرنے کی باتیں گزشتہ 2سال سے جاری ہیں،مجھے مذاکرات کا اسٹارٹنگ پوائنٹ نظر نہیں آتا، فضابہتر بنانا چاہتے ہیں تو تشدد اور وفاقی دارالحکومت پرچڑھائی کی دھمکیاں نہ دیں۔

 دہشت گردی کیخلاف جوان شہید ہوئے، پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر ان کےگھر نہیں گیا، پی ٹی آئی والے شہدا کے خون کےساتھ نہیں کھڑے تو میں ان کے ساتھ مذاکرات کروں؟

 میری پارٹی بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی تو میں اس کیخلاف آواز اٹھاؤں گا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے آج تک9مئی واقعہ کی کھل کرمذمت نہیں کی، لوگوں کو اکسانےوالے اسمبلی میں بیٹھے ہیں،کبھی معذرت نہیں کی۔

  اس کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی ہمارے ساتھ نہیں کھڑی، کے پی حکومت کا رویہ دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *