Wednesday, February 4, 2026
کھیل

بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، ٹیم بھارت نا بھیجنے کا فیصلہ

 آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا اور حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی معاملے سے آگاہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش کے میچز انڈیا میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کولکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

اسکواڈ کا اعلان:

بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ بنگلادیش کے ساتھ گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ،نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بنگلا دیش کا 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈولڈ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *