سال2026 کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
یہ سُپر مون گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا

سالِ نو کا پہلا سُپر مون جلد ہی نمودار ہونے والا ہے۔ جنوری کی تیسری تاریخ کو پورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔ یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جنوری کے چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا۔ تاہم، اس سے ایک رات پہلے بھی یہ آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔