سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔اس دورے میں سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری 2026 کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
