Wednesday, February 4, 2026
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان

چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی  نے انڈر  19 ایشیا کپ  جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے  بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور  ان کے کھیل کی تعریف کی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *