اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ
پولیس نے مقدمے میں جرم 201 اور 302 ایزاد کردیے

اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کردی۔
برکی پولیس نے مقدمے میں جرم 201 اور 302 ایزاد کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ کردی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
