عالمی خبریں

دبئی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کے بعد ورک فرام ہوم نافذ، فلائٹ آپریشن متاثر

دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد  معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

شدید بارش اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر  ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی گئی  جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو  بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دبئی اور ابو ظبی میں شدید موسم کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ 

خراب موسم کے باعث دبئی کے معروف تفریحی مقامات گلوبل ولیج اور عین دبئی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہےجبکہ اسکائی ڈائیو کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں۔

موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باعث  فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والے متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *