خاص خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال پر  الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کے پی کے متعدد علاقوں اور سندھ کےبالائی علاقوں میں بھی دھند میں اضافہ متوقع ہے۔

ترجمان  این ڈی ایم اےکے مطابق اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثرہونےکا بھی امکان ہے۔این ڈی ایم اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلیے  پیشگی اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *