Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

پرائیویٹ سکولوں کے 25 ہزار اساتذہ و طلبا کیلئے مفت گوگل سرٹیفکیشن کا اعلان

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں میں زیرِ تعلیم اور زیرِ ملازمت 25 ہزار اساتذہ و طلبا کے لیے مفت گوگل سرٹیفکیشن پروگرام کا اعلان کر دیا۔

محکمہ کے مطابق ہزاروں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا جدید آئی ٹی ہنر حاصل کر سکیں گے، جبکہ جدید لیبز والے پرائیویٹ سکولوں میں یہ سرٹیفکیشن کورسز منعقد کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پروگرام کے ذریعے اساتذہ اور طلبا کے لیے اندرون اور بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل تربیت تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *