بلغاریہ میں پر تشدد احتجاج، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
بلغاریہ کے وزیراعظم نے ملک میں احتجاجی مظاہروں کے بڑھنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

بلغاریہ کے وزیراعظم نے ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجات کے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث استعفی دیا۔
وزیرِ اعظم روزن ژیلیازکوف نے حکومتی عہدوں س کے ساتھ اپنی سیاسی جماعت کے بھی عہدے کو چھوڑ دیا ہے۔
عوامی احتجاج اور مظاہرے اس وقت زور پکڑنے لگے تھے جب حکومت نے 2026ء کےنئے بجٹ کی تجاویز پیش کیں، نئے بجٹ میں ٹیکس اور عوام پر مسلط سوشل سیکیورٹی کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔
