لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔کنفرم کیسز کی تعداد 4,238 تک پہنچ گئی

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مچھروں کی افزائش میں اضافے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 14نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 5مریضوں کا تعلق لاہور سے ہیں۔
صحت حکام کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 4,238 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور شہر میں یہ تعداد 774 تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔
