تازہ ترین

حکومت نے کس حیثیت میں گورنر راج لگانے کی بات کی،اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبر دار کیا کہ گورنر  راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے۔

اسد قیصر نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے، سوال کیا کہ بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں گورنر راج لگانے کی بات کی؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آج تک این ایف سی سے حصہ اور  آب پاشی کا خالص منافع نہیں دیا گیا، چیزیں اس طرح بڑھیں گی تو نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *