تازہ ترین

اے این پی کوگورنر راج کے معاملے سےباہر رکھا جائے: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہےکہ گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اے این پی کی بنیاد خدائی خدمت گار تحریک کے عدم تشدد اور انسانی وقار کے اصول پرقائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے، پشتون قوم نے ہمیشہ نوآبادیاتی ظلم کے مقابل باوقار اور اصولی مؤقف اپنایا، اے این پی 1986 سے جمہوری سوشلزم اور وفاقیت کی مضبوط آواز ہے، ہم پشتون قوم پرستی کو امن، ترقی اور انصاف کے ساتھ جوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *