Uncategorizedتازہ ترین

اڈیالے کی بجائے اپنے صوبے کےہسپتالوں، سکولوں میں جاؤ؛ مریم اورنگزیب کا سہیل آفریدی کومشورہ

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے جواب میں پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا ہے،  عمران خان کو مریم نواز نے جیل میں بند نہیں کیا ۔عمران خان کو ان کے اعمال کی سزا مل رہی ہے۔عمران خان کو عدالتی  فیصلوں نے جیل میں ڈالا ہے۔    وہ عدالتوں کو خط لکھیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا،وزیر اعلی کے پی نے مریم نواز کو خط لکھا ،  لیکن وزیر اعلی پنجاب نے کچھ نہیں کرنا ۔ اڈیالہ جیل میں تمام قیدی محفوظ ہیں،بہت سے لوگ وہاں ہیں، اللہ سب کی خیر کرے ۔

نومبر کو خیبر پختونخوا کی عوام نے کے پی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔خیبرپختونخوا کی عوام وہاں کی حکومت کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہا،  کے پی کی عوام پنجاب میں ترقی ہوتے دیکھ رہی ہے اور اپنی حکومت اور وزیر اعلی کو بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہ کدھر جا رہے ہیں۔ اس لیے ہی خیبر پختونخوا میں ضمنی الیکشن ہوئے تو  مسلم لیگ نون کو ووٹ پڑا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا،  پی ٹی آئی نے احتجاج کی 6 مرتبہ کال دی لیکن عوام نہیں نکلے۔

عوام کو سستی روٹی مل رہی یے، مریم نواز اور شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں ۔ پاکستان کو دوبارہ سے عزت مل رہی یے ملک ترقی کر رہا ہے۔

مری ماورنگ زیب نے علیمہ خان اور نورین خان کے سڑک پر گھسیٹے جانے کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا،   اڈیالہ (جیل) کے باہر دو رشتہ دار بیٹھ کر کہتے ہیں کہ ہمیں گھسیٹا ہے،  لیکن جب ثبوت مانگیں تو کچھ نہیں ہوتا۔

مریم اورنگ زیب نے سوال کیا،  کیا اڈیالہ یا کسی جیل میں قیدیوں کو یہ سہولت ہے کہ ان کے رشتے دار جیل کے  باہر سڑکیں بلاک کریں۔

پنجاب کی سینئیر وزیر نے کہا، کے پی حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے الجھنے کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دے ۔

وزیر اعلی ہسپتالوں میں جائیں جہاں دوائی نہیں سکولوں میں جائیں جہاں بچے ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان سڑکوں پر جائیں جہاں کھڈے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کریں ۔

وزیر اعلی کے پی اپنی ترقی کی کوئی مثال دکھائیں کوئی کام کریں تاکہ وہ یاد رہیں ۔

ہمیں دکھ تکلیف ہوتا ہے کہ کے پی کے کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور تین مرتبہ تمام سرکاری مشینری کے ساتھ (اڈیالہ جیل والی سڑک پر)  آئے لیکن اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلتے تھے ۔

وزیر اعلی کے پی اپنی گاڑیاں اڈیالہ جیل  کی بجائے کے پی کی طرف موڑیں اور عوام کو ریلیف کیلیے کام کریں۔

کپنجاب کی سینئیر وزیر نے کہا، ے پی کی سرکاری وسائل سے یہ پنجاب پولیس والوں کو زخمی کرتے ہیں۔

پنجاب میں اس دفعہ بہت سختی ہے۔

پنجاب میں سیکیورٹی، سیفٹی اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے زیرہ ٹولرینس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا،  آج مریم نواز کے دور میں ہمارے سیاسی دشمن بھی کہہ رہے ہیں کہ بچے خواتین اور لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر  رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پورے زور سے الیکشن لڑا لیکن عوام نے فساد جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *