پاکستان

ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر  ووٹر ٹرن آؤٹ  28.58 فیصد رہا۔  این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد رہا۔

این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد،پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *