بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
جنوبی افریقا نے بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارت کو اس کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو آج کھیل کے پانچویں روز 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔

اس ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
