Monday, November 17, 2025
آس پاس

پروبیشنرز کی جان بچانے کی تربیت، پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے زیر اہتمام مشقیں

لاہور:پروبیشنرز کی جان بچانے کی تربیت ، پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے مشقیں رکھی گئیں ۔ پروبیشنرز کے لیے سی پی آر   اورایمرجنسی کنٹرول کی تربیتی نشست چار نومبر 2025 کو ماحین صولت، پروبیشن آفیسر لاہور کی جانب سے ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کورٹس بار روم ہال (فرسٹ فلور)، لاہور میں منعقد کی گئی۔اس تربیتی سیشن میں 30 سے 35 پروبیشنرز نے حصہ لیا، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم کی جانب سے جان بچانے کی عملی تربیت دی گئی، جس میں کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن اور خون کے بہاؤ کو روکنے سمیت ہنگامی حالات پر قابو پانے کے طریقے شامل تھے۔ ہر پروبیشنر نے سی پی آر کی عملی مشق کی اور انہیں ولنٹیئر ریسکیو ایجنٹ کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تاکہ وہ مستقبل میں ہنگامی حالات پر قابو پانے اور انسانی جانیں بچانے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ اشتراکی اقدام پنجاب پروبیشن اینڈ پیرو ل سروس اور ریسکیو 1122 کے درمیان بحالی، مہارت کے فروغ اور سماجی خدمت کے ذریعے محفوظ معاشرے کی تشکیل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *