Thursday, November 13, 2025
عالمی خبریں

میکسیکو کے شہر ہرموسیو کی سپر مارکیٹ میں دھماکا ، 23افراد ہلاک

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے شہر ہرموسیو میں ایک سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکے سے کم از کم 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پیش آیا ہے ۔سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جس پر سب کو بہت افسوس ہے ۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق، فی الحال حادثاتی دھماکے کو ہی واقعے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ والڈوز اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر سے ہوامگرکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *