مجھے قید تنہائی میں رکھوانے سے کچھ نہیں ہوگا، جھک نہیں سکتا، عمران خان
راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قید تنہائی میں رکھوا کر ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور میں نہیں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگردوبہنوں نے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جھکوں اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، تین ماہ سے ہم آرہے تھے ملاقات کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے، بانی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے، اس کے لیے ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔