Wednesday, July 23, 2025
پاکستانتازہ ترین

حمیرا اصغر لاوارث نہیں ۔۔ صوبائی وزیرثقافت کااداکارہ کی تدفین کا اعلان

کراچی : صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین کی جانب سے انکار کے بعد محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی ۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ کومیت کی حوالگی کے لئے بھی خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیاہے کہ محکمہ تدفین کروائے گا اگر والدین نہ مانے ، مگر پہلی ترجیح یہی ہوگی کہ ان کے والدین کو راضی کر لیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *