تازہ ترین

بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے ، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے اور ہم اس کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ ہم انڈیا کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی  کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک ہندوستان کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا ، اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *