مضبوط عورت ہوں ، کوئی فرق نہیں پڑتا، ماہرہ خان
کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں ہراسگی کے واقعے پر لب کشائی کر دی ہے ۔ انہیں لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اب ماہرہ نے اپنا ردعمل دیاہے ۔ ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو،پاک سپر مارکیٹ میں آئیں جہاں ہجوم بے قابو ہو گیا۔ اس دوران انہیں نا مناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی گئی ۔ اب ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔