پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکان
نئی دہلی : پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کوکرنی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نہ آنے کے باعث اب پاکستان بھی اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔اہم ایونٹ میں ایشیاکپ کے علاوہ بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025 اورمینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 بھی شامل ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کا امکان ہے۔