Saturday, June 14, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

جتنا ریلیف دے سکتے تھے دے دیا، ہر چیز قرض لے کر کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ  مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں اور کچھ ملکی اخراجات ضرورت کے تحت بڑھائے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں  وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکیں اتنا دیا، پینشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، خسارے کی وجہ سےہرچیز قرضہ لےکرکررہےہیں، حقیقت یہ ہے کہ مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، ملک میں کچھ اخراجات بڑھائے ہیں اس کی ضرورت ہے، اپنی چادر کے مطابق آگے چلنا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ یا پینشن کی بات ہوتو کوئی بینچ مارک ہونا چاہیے، ساری دنیا میں مہنگائی کے ساتھ اضافے کے بینچ مارک کو رکھا جاتا ہے، مہنگائی کی شرح ابھی بھی 7.5 فیصد ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ وفاقی اخراجات کو کم کریں۔ ہم نےانفورسمنٹ کےذریعے 400 ارب سےزیادہ ٹیکس اکھٹا کیا، دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا ٹیکس لگادیں، اس حوالے سے قانون سازی کے لیےدونوں ایوانوں سے بات کریں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *