تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6وکٹ سے ہرا دیا
لاہور : تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ لیا ۔ مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیےتھے ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز جوڑے ۔ کیوی بولرز میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے113 گیندوں پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کانوے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلین فلپس نے28 رنز بنائے۔
