خاص خبریں

اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج ، ریڈ زون سیل، وکلا اور پولیس میں جھڑپ  

اسلام آباد: شہر اقتدار میں وکلا سڑکوں پر آگئے جس کے بعد ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ کے قریب وکلا اور پولیس آمنے سامنے آئے ہیں اور جھڑپ ہوئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے جبکہ یہاں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ دوسری جانب وکلا کےاحتجاج کے پیش نظر دیگر سڑکوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ کشمیر چوک میں شدید ٹریفک جام ہے، سرینا چوک، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام بھی بند ہیں جبکہ جناح انڈر پاس بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کردی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *