کھیل

آسٹریلین ٹیم کے اہم کھلاڑی ان فٹ، چار تبدیلیاں متوقع

سڈنی : آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ صحت یاب نہیں ہوپائے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں اور ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں ۔ اس سے قبل آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں ۔ ان کے معالج کے مطابق انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے۔دوسری جانب، بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے، اس طرح آسٹریلیا کو آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور امکان ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *