خاص خبریں

رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگرملز کرپشن کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بریت درخواست منظور کرلی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج فیصلہ سنانے کا کہا تھاجس کے بعد بریت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے کہا کہ سزا کا امکان نہیں ہے۔11 جولائی 2017 کو نیب لاہور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں انکوائری کا آغاز کیا۔ اس وقت نیب نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015 میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ تعمیر کروایا،  گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف کو نیب نے 5 اکتوبر 2018 کو نیب نے گرفتار کیاگیا۔ اسی طرح حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *