عالمی خبریں

ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ معطل کردیا

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ ایک ماہ کیلیے معطل کردیا تاہم چین کے لیےیہ پالیسی برقرار ہے ۔ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ 30 روز کے لیے معطل ہوا ہے ۔ امریکا نے پڑوسی ممالک کو یہ رعایت سرحدی علاقوں میں سیکورٹی مزید سخت کرنے پر دی ہے ۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں کے ذریعے سمگلنگ مکمل ختم ہو۔ دوسری جانب چین کے لیے ٹیرف سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر تک چین کے صدرسے فی الوقت رابطہ نہیں کریں گے ۔ دوسری جانب جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے مطالبے پر تارکین وطن کی آمد اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بارڈر پر سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔ اس اتفاق کے بعد دونوں ممالک پر 25 فیصد تک ٹیرف معطل ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *