عالمی خبریں

نامور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک خطروں کے کھلاڑی بن گئے

یوگنڈا: نامورعالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالراورمبلغ ڈاکٹرذاکرنائیک خطروں کے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے 165فٹ کی بلندی سے بنجی جمپ لگائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ دورہ یوگنڈا کے دوران انہوں نے تفریحی مقام کا رخ کیا اوردریائے نیل میں خطرناک بنجی جمپنگ اوردریا میں رافٹنگ کا لطف اٹھایا ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھاکہ یوگنڈا میں 165فٹ سے زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ساتھیوں کے ہمراہ دریائے نیل میں رافٹنگ بھی کی اور اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔ زاکر نائیک یوگنڈا کے دورے کے دوران مختلف مذہبی پروگراموں میں شرکت کریں گے جبکہ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *